Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

خطے کی نوجوانوں کیلئے کھیل کے میدان آباد کرنے کا پلان مرتب

ڈویژنل انتظامیہ ملتان نے خطے کی نوجوانوں کیلئے کھیل کے میدان آباد کرنے کا پلان مرتب کر لیا۔

اس سلسلے میں کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کرکٹ گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی میں ڈپٹی کمشنرز،ڈویژنل و ضلعی سپورٹس افسر، جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے شامل ہونگے۔

اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ کرکٹ گراؤنڈز کی تزین وآرائش، دن اور رات کے مختلف میچز بارے بھی پلان بنایا جائے۔

پاکستان گولڈن جوبلی پر کھیلوں کے انعقاد کیا جائے۔ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے کھیلوں کے مقابلے منعقد کیےجائیں۔کھیلوں کی سرگرمیوں سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

اجلاس میں ڈی سی ملتان طاہر وٹو ، ڈی سی خانیوال شاہد فرید،ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد ، اسسٹنٹ کمشنرز ایوب بخاری ، خواجہ عمیر محمود،ڈویژنل سپورٹس افسر رانا ندیم، ضلعی سپورٹس افسر فاروق لطیف جبکہ ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button