Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

زندہ قومیں اپنا جشن آزادی جوش و خروش سے مناتی ہیں: جاوید قریشی

پاکستان کا قیام لازوال قربانیوں کی بدولت عمل میں آیا اس کی بنیادوں میں ہمارے بزرگوں کا خون شامل ہے۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر کھیلوں کے مقابلہ جات کراکے یہ ثابت کردیا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کی قدر کرتے ہوئے اپنا جشن آزادی جوش و خروش سے مناتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار میاں جاوید قریشی صدر ملتان ڈسڑکٹ فٹبال ایسوسی ایشن نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایت پر 75ویں اینیورسری ڈائمنڈ جوبلی سیلیبریشن پاکستان انڈیپنڈنس کے سلسلہ میں فٹبال میچ جو کہ فٹبال گراوٴنڈ سپورٹس کمپلیکس ملتان میں ڈوگرفٹبال کلب اور ہمالیہ فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا میں بطور مہمان خصوصی کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کے ہمراہ شفقت رحمان بھی موجود تھے۔جبکہ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف ، ٹی ایس او صدر نور خان قیصرانی بھی موجود تھے۔

کھیلے گئے میچ میں ڈوگر کلب جوکہ کوچ عارف محمود اور کپتان محب شاہ کی قیادت میں کھیل ریے تھے نے ہمالیہ کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

آخر میں میاں جاوید قریشی اور شفقت رحمان نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button