Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زرعیہ : "لمپی سکن” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے ذیر اہتمام گلٹی دار بیماری (لمپی سکن) کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہو ئے فیکلٹی کی اس کاوش کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز منعقد کرانے پرزور دیا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضاڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزنے گلٹی دار بیماری کا تعارف، وجہ اور پھیلاؤ کا سبب بننے والے عوامل پر روشنی ڈالی، اور بیماری کے علاج میں کی گئی تحقیق کی وضاحت کی۔
انہوں نےمزید کہا کہ بیمار جانوروں میں تیز بخار کھانا پینا رک جاتا ہے، آنکھوں سے پانی کا اخراج ، منہ سے رال کا اخراج اور کھال دیگر اعضا پر موجود گلٹی کا پھٹنا اور مواد کا اخراج رونما ہوتا ہے۔

ڈاکٹر سعد اللہ ڈیزیز انویسٹی گیشن ایند کنٹرول آفیسر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ساؤتھ پنجاب نے بیماری کی تشخیص اور روک تھام پر روشنی ڈالی، اور اس بیماری کی روک تھام کے لیے ویکسینیشن اور پھیلاؤ کے سبب بننے والے مچھر، کاٹنے والی مکھی اور چیچڑ کو کنٹرول کرنے پر ذور دیا۔

فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر نواب ندیم الدین نے بیماری کی روک تھام اور مختلف احتیاتی تدابیر پر سامعین اور ویٹرنری طلبہ کو آگاہی فراہم کی۔

آگاہی سیمینار میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر علی حیدر نے اس بیماری کی پھیلنے کی وجہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گرم اور مرطوب موسم میں اس بیماری کو تقویت ملتی ہے، لیکن سردی میں بھی یہ بیماری پھیل سکتی ہے کیونکہ گرمی کے موسم میں مچھر اور چیچڑ بیماری پھیلانے میںموجب بنتے ہیں بارش کے موسم میں بھی ان کا بریڈنگ سسٹم بڑھ جاتا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان نے اس بیماری سے بچاؤ کے طریقوں کے بارے میں بتایااس بیماری کا علاج ویکسین ہے ۔

لہذا تمام فارمرز حضرات سے گزارش ہے کہ فارم میں بیماری آنے سے پہلے تمام جانوروں کی ویکسین مکمل کر لیں تا کہ اس بیماری سے بچا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button