Breaking NewsEducationتازہ ترین
ہیلتھ اینڈ فیزیکل کے پرچے میں چار امیدوار نقل لگاتے پکڑے گئے

گزشتہ روز تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2022 میں ہیلتھ اینڈ فزیکل کا پرچہ تھا۔
کنٹرولر امتحانات حامد بھٹی نے ہائی سکینڈری سکول لڈن وہاڑی میں چھاپہ مارا تو چار امیدوار اظہر علی عباسی، محمد حسن، محسن فیاض اور کاشف مجید کو نقل لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، اور ان کے خلاف قانونی کارورائی شروع کردی ۔




















