Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز نے سیلابی صورتحال میں بھی سکول کھولنے کا حکم جاری کردیا

محکمہ سکولز پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی ناگہانی خصوصاً سیلابی صورتحال میں بھی سکول کھلے رہیں گے تاکہ بچوں کی پڑھائی کا ہرج نہ ہو ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ اگر کسی علاقے میں سیلاب آجائے یا شدید بارشوں سے سیلابی کیفت ہو کلاسز ہر حال میں جاری رہیں گی ۔
اس کےلئے اقدامات مکمل کئے جائیں ۔
کلاسز کسی صورت بند نہیں ہونی چاہیں ، کلاسز سکول کے اس حصے میں لگائی جائیں جو سیلابی پانی سے متاثر نہ ہوا ہو ، اور اس میں فلڈ ریلیف کیمپ لگایا جائے ، سکول سٹاف یا بچوں کا سکول کے متاثر حصے میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سیلاب سے متاثر ہونے والے سکول کے بارے میں مکمل رپورٹ سی ای او اور دیگر تعلیمی افسروں کے توسط سے فوری بھجوائی جائے گی ۔




















