Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وفاقی حکومت کا بجلی صارفین پر ایک اور ظلم، ہرکمرشل کنکشن پر 3ہزا روپے ٹیکس لگا دیا

پنکچر والے‘حجام‘غریب دکاندار‘ کھوکھے والے سب کو 3ہزار روپے اضافی ٹیکس دینا پڑے گا‘ کمرشل بجلی صارفین پر اربوں روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔

بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے جولائی کے بلوں میں تمام سنگل فیز وتھری فیز سمیت تمام کمرشل کنکشنوں پرفی کنکشن 3ہزار روپے فکس ٹیکس عائد کردیا ہے ،جبکہ حال ہی میں نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مزید 07.81 روپے اضافے کی منظوری دی ہے، جس کو بتدریج لاگو کیا جارہا ہے۔

جس کے باعث ملک بھر میں صارفین کے بلوں میں 3 گنا تک اضافہ ہوگیا ہے، اور بڑی تعداد میں غریب صارفین بلوں کی ادائیگی نہیں کرسکے، اور ان غریبوں کے کنکشن دھڑا دھڑ کاٹے جارہے ہیں۔

اب تمام سنگل و تھری فیز سمیت کمرشل کنکشنوں پر اضافی طور پر فکس 3ہزار روپے فی کنکشن لگا کر بلوں میں شامل کرکے وصول کئے جا رہے ہیں‘اس ٹیکس کی زد میں زیادہ تر غریب دکاندار ہی آرہے ہیں ۔

پہلے ہی بنیادی ٹیرف کے ساتھ استعمال شدہ یونٹس کی رقم پر جنرل سیلز ٹیکس(جی ایس ٹی)‘ دگنا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ(ایف پی اے) اورپھرفیول پرائس
ایڈجسٹمنٹ پر الگ سے جنرل سیلزٹیکس لئے جا رہے ہیں جس سے بجلی صارفین کی کمر ٹو ٹ کر رہ گئی ہے‘ صارفین نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کیاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button