Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں۔رفعت مختار راجہ

ریجنل پولیس آفیسررفعت مختارراجہ نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے پولیس افسران وملازمان کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اپنے فرائض قانون اور ضابطہ کے مطابق سرانجام دیں، خلاف میرٹ اور طمع نفسانی کی خاطر فرائض کی ادائیگی ناقابل معافی ہے عوام الناس کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔

اردل روم میں جن پولیس افسران و ملازمان کی اپیلوں کی سماعت کی گئی ،وہ ذیل ہیں۔

سب انسپکٹر پرویز آفتاب ملتان کے شوکاز کا جواب تسلی بخش نہ ہونے پر ایک سال سروس ضبطگی کی سزا اور آئندہ اسٹیبلشمنٹ برانچ تعینا ت نہ کرنے کا حکم دیا،سابقہ سب انسپکٹر فیصل علی ملتان،سابقہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر اللہ بخش اور محمد ممتاز ضلع ملتان کی برخاستگی کی اپیلیں میرٹ پر نہ ہونے پر مسترد کردیں،جبکہ سابقہ ٹریفک اسسٹنٹ رمیض ممتاز لودہراں کی برخاستگی کی اپیل بھی میرٹ پرنہ ہونے پر مستردکردی گئی۔

سب انسپکٹر محمد اکرام وہاڑی کی دو سال ایکریمنٹ کی سزا کو ایک سال سروس ضبطگی میں تبدیل جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹرضمیر حسین خانیوال کو انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر نوکری سے برخواست کر دیا، اور ہیڈ کانسٹیبل محمد اظہر خانیوال کی ایک سال کی ترقی ضبطگی کی سزا کو سنشور میں تبدیل کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button