Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سری لنکا جیسی تحریک سے دور نہیں، جب لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ ہم سری لنکا جیسی تحریک سے دور نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران خان نے لکھا کہ صرف 3 ماہ میں زرداری اور شریف مافیا ملک کو سیاسی و معاشی طور پر گھٹنوں پر لے آیا ہے، یہ مافیا 30 سال سے اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے ملک کو تباہ کر رہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا سوال یہ ہے کہ کب تک ریاستی ادارے اس بات کی اجازت دیتے رہیں گے؟

انہوں نے مزید لکھا کہ یقین سے کہہ سکتا ہوں اپنی قوم سے ملاقات اور حقیقی آزادی کے لیے دی گئی کال کے بعد سامنے آنے والے ردعمل سے واضح ہو گیا کہ پاکستانی عوام اس مافیا کو مزید لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے، ہم سری لنکا جیسی تحریک سے دور نہیں ہیں جب لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button