زکریا یونیورسٹی میں پروفیسر بننے والے اساتذہ میں تقرر نامے تقسیم

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان نے پروفیسر کے عہدوں پر ترقی پانے والے اساتذہ کرام کے تقرر نامے جاری کردیے ہیں ۔
یہ تقرر نامے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ترقی پانے والے پروفیسرصاحبان کے مابین تقسیم کیے۔
اس موقعہ پر اے ایس اے کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض ، رجسٹرار صہیب راشد خان و دیگر موجود تھے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ادارے کی مضبوطی کے لیے فیکلٹی کو مضبوط کرتا رہوں گا۔
رجسٹرار صہیب راشد خان نے کہاکہ اتنے کم وقت میں اتنی زیادہ پرموشن ہوئی ہیں۔
اے ایس اے کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض نے فیکلٹی کی طرف سے پرموٹ کرنے پرانتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
پروفیسر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر محمد شعیب ، ڈاکٹر محمد سلطان اور ڈاکٹر فیاض احمد ، ڈاکٹر محمد اظہر عمران بیگ شعبہ ایگری کلچرل انجیرنگ ، ڈاکٹر ثوبیہ چوہان شعبہ پلانٹ پتھالوجی ، ڈاکٹر حافظ محمد عاطف بہادر سب کیمپس لیہ، ڈاکٹر صفینہ ناز شعبہ ہارٹیکلچر، ڈاکٹر محمد اشرف شعبہ سوائل سائنسز، ڈاکٹر محمد ریاض اور ڈاکٹر ماجد حسین شعبہ فوڈ سائنس، ڈاکٹر شعیب فرید اور ڈاکٹر زاہد محمود سرور شعبہ انٹامالوجی، ڈاکٹر چوہدری محمد شاہد حنیف اور اظہر عباس خان بہادر سب کیمپس لیہ ، ڈاکٹر محمد عرفان ، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر حسیب الرحمان شعبہ ایگرانومی ، ڈاکٹر عبدالستار بہادر سب کیمپس لیہ ، ڈاکٹر محمد فاروق اظہر شعبہ فاریسٹری، ڈاکٹر محمد قادر احمد شعبہ پلانٹ بریڈنگ، ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار شعبہ ایجوکیشن ، ڈاکٹر حافظ محمد طاہر اشرف شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز، ڈاکٹر شہزادہ فہد قریشی شعبہ سوشل و کلچرل سائنس، ڈاکٹر سعید مرتضی، ڈاکٹر اعجاز احمد شعبہ کلینیکل سائنس، ڈاکٹر احمد تسمان پاشا اور ڈاکٹر اللہ بخش شعبہ کامرس ، ڈاکٹر ثمزہ فاطمہ ، ڈاکٹر راؤ عمران حبیب ، ڈاکٹر محمد بلال لاء کالج ،ڈاکٹر عبد الستار ملک شعبہ الیکٹریکل انجیرنگ ، ڈاکٹر منہاج احمد خان، ڈاکٹر حمیرہ افضل، ڈاکٹر شاہد فرید ، ڈاکٹر رانا عامر رضا اشفاق اور ڈاکٹر خواجہ تحسین احمد شعبہ کمپیوٹر سائنس ، ڈاکٹر محمد آصف اور ڈاکٹر اویس یونس شعبہ ریاضی، ڈاکٹر سبطین احمد شعبہ بائیو کیمسٹری، ڈاکٹر عدیل حسین چغتائی ، ڈاکٹر خالد محمود ، ڈاکٹر محمد طارق ، ڈاکٹر اعجاز احمد ، ڈاکٹر نسیم عباس شعبہ کیمیکل سائنس ،ڈاکٹر انور منطور رانا اور ڈاکٹر محمد اظہر خان ، ڈاکٹر محمد نعمان عثمانی ، ڈاکٹر رانا عارف خلیل اور ڈاکٹر محمد احسان مظہر شعبہ فزکس ، ڈاکٹر سید بلال حسین اور ڈاکٹر کوثر حسین شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کے نام شامل ہیں۔




















