وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی سے سیکرٹری ایچ ای سی اور چیئرمین چیمبر آف کامرس کی ملاقات

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک سے چیئرمین ملتان چیمبر آف کامرس خواجہ محمد حسین اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام کی ملاقات ہوئی۔
چئیرمین ملتان چیمبر آف کامرس خواجہ محمد حسین نے وائس چانسلر کو ملتان کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
وائس چانسلر نے ملاقات میں تعلیمی ادارے اور انڈسٹری کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلباو طالبات کی جاب، انٹرن شپ اور اساتذہ و طلبا کی عملی ٹرینننگ کے لیے ادارہ ہر طرح سے چیمبر آف کامرس کے ساتھ منسلک رہے گا، اور ایسے کورسز آفر کرے گا جن سے ملک کی انڈسٹری اور بزنس کو فروغ حاصل ہوگا۔
دریں اثنا وائس چانسلر ڈاکٹر شوکت ملک نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام سے ان کے آفس میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔
سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نے نوزائیدہ یونیورسٹی کی درست سمت میں ترویج و ترقی کی کوششوں کو سراہا، اور امید ظاہر کی کہ ایمرسن یونیورسٹی ڈاکٹر شوکت ملک کی متحرک اور ایماندار لیڈرشپ کی بدولت بھت جلد صف اول کی یونیورسٹیوں میں سے ایک باوقار ادارے کی صورت میں سامنے آئے گی۔




















