ملکہ لیاقت کا مجلسی دفاع : پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز (آئی ایم ایس) کی پی ایچ ڈی کی طالبہ ملکہ لیاقت کا مجلسی دفاع منعقد ہوا۔
طالبہ ملکہ لیاقت نے سپروائزر ڈاکٹر محمد حسن بچہ آئی ایم ایس بی زیڈ یو اور بیرونی ممتحن ڈاکٹر رضوان دانش پنجاب یونیورسٹی لاہور کی زیرنگرانی پی ایچ ڈ ی کی ڈگری کامیابی سے مکمل کی۔
تھیسس میں فیکلٹی ممبرز کی منیجمنٹ سسٹم کی سروس کوالٹی کی طرف فوکس اور امپورٹنس پر ڈسکشن کی گئی۔ پریزینٹیشن کے اختتام پر سوال جواب سیشن ہوا، جس میں طالبہ نے کامیابی اپنے تھیس کا دفاع کیا، اور سپروائزروں کے سوالوں کے جوابات دیے۔
اس موقعہ پر ڈاکٹر محمد رضوان ، ڈاکٹر نعمان عباسی ، ڈاکٹر ندیم احمد شیخ، ڈاکٹر زبیر احمد ، ڈاکٹر جاوید اقبال ، ڈاکٹر ہارون حفیظ، ڈاکٹر نوشین ثروت ،ڈاکٹر رضوان سمیت دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔
اس موقعہ پر ڈائریکٹر آئی ایم ایس ڈاکٹر نعمان عباسی نے ملکہ لیاقت کی بہترین کارکردگی پر اور تھیسس مکمل کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور ملکہ لیاقت کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارشات پیش کیں۔




















