ویمن یونیورسٹی کا آمدن بڑھانے کےلئے پہلی بار سیلف فنانس پر داخلے کرنے کا فیصلہ

ویمن یونیورسٹی ملتان نے اپنی آمدن بڑھانے کےلئے زکریا یونیورسٹی کی طرز پر سیلف فنانس کی بنیاد پرد اخلے کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
پہلی بار انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں سیلف فنانس کی بنیاد پر داخلے کئے جائیں گے ، 26 ڈیپارٹمنٹس میں دس دس سیٹیں مختص کی گئیں ہیں ، جس سے 10 کروڑ سے زائد آمدنی حاصل ہوگی ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ سیلف فنانس کی سٹیوں پر درخواستیں زیادہ آنے پر میرٹ بنایا جائے گا، خواہش مند امیدواران کو اپلائی کرنے کے بعد بینک ڈیپازٹ کرانا ہوگا ، جس کا میرٹ نہیں بنے گا اس کو رقم واپس مل جائے گی۔
یونیورسٹی حکام کے مطابق ویمن یونیورسٹی پر والدین کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی وجہ سے داخلے کی درخواستیں زیادہ آرہی ہیں، میرٹ بہت ہائی بن جاتا ہے اس لئے سیلف فنانس کی سیٹیں مختص کی گئی ہیں ، تاکہ جس طالبہ کا اوپن میرٹ میں نام نہ آئے وہ سیلف فنانس پر اس ادارے میں تعلیم حاصل کرسکتی ہے ۔




















