Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اس وقت دنیا کی 350 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہے : وائس چانسلر

انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے ملتان پریس کلب کے پروگرام ” میٹ دی پریس ” میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اس وقت دنیا کی 350 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہو چکی ہے، جو ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
اسی طرح پاکستان میں بھی اسلامیہ یونیورسٹی ملک کی پہلی 12 بہترین جامعات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ہو یا زکریا یونیورسٹی ملتان دونوں جامعات میں بہترین صلاحیت موجود ہے، جنہیں ٹیم ورک سے دنیا کی بہتری جامعات بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ ملتان پریس کلب کی انتظامیہ نے مجھے اج یہاں مدعو کیا ہے۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تحقیقی اور تعلیمی سرگرمیوں بارے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی بہاولپور زرعی تحقیق خصوصاََ کپاس کے بیجوں کی مختلف اقسام کی مارکیٹنگ کی بدولت ملک کی کپاس کے کاشت کے 50فیصد رقبے پر یونیورسٹی کی اقسام اُگائی جا رہی ہیں۔

یہ اقسام کم پانی بلند درجہ حرارت اور مختلف بیماریوں کے خلاف مؤثر ہیں۔ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی سے 10ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔

حکومتِ پنجاب اور چین نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی کے منصوبے کو سی پیک پروجیکٹ میں شامل کر لیا ہے، یہ منصوبہ مکئی اور سویابین کی مخلوط کاشت پر مشتمل ہے جس سے خوردنی تیل اور پولٹری فیڈ کی درآمد کی بچت ہو سکتی ہے۔

زرعی آبادکاری اور لائیو سٹاک کی مدد سے قومی جی ڈی پی میں 3فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زرعی سائنسدان بائیو فرٹیلائزر کے منصوبے پر بھی کام کررہے ہیں، جس سے کیمیائی کھادوں کے استعمال میں کمی لا کر ماحول دوست طریقہ کار میسر آئے گا۔

وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کا آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ حال ہی میں قائم کیا گیا ہے جو صحرائے چولستان میں ہاکٹرہ تہذیب کے 7000سال پہلے پرانے آثار قدیمہ کی کھوج لگانے کے لیے خصوصی پروجیکٹ پرکام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں طلباء و طالبات کی تعداد 57 ہزار ہے جو موجودہ سمیسٹر میں 70 ہزار کے قریب پہنچ جائے گی، اور یہ پاکستان کی پہلی بڑی یونیورسٹی بن جائے گی جہاں پر 2000 سے زائد اساتذہ موجود ہیں جن میں سے 1000پی ایچ ڈی اساتذہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور عالمی رینکنگ میں ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق ایشیاء کی پہلی 350جامعات میں شامل ہیں۔

یونیورسٹی میں 1200ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے ان میں 4ارب روپے کے پروجیکٹ وفاقی حکومت کے ہیں۔

حکومتِ پنجاب کے تعاون سے 2.5میگا واٹ کاشمسی توانائی منصوبہ مکمل کیاگیاہے جس سے یونیورسٹی کے ایک بڑے کیمپس کوبجلی فراہم کیاجارہی ہے۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے نئے منصوبوں میں مکینیکل انجینئرنگ کاشعبہ،انسٹی ٹیوٹ آف فزکس، ساؤتھ پنجاب ایگرو انڈسٹری انسٹی ٹیوٹ،بہاولنگراور بہاول پور میں چارنئے اکیڈمک بلاک اور چارنئے ہاسٹلز اور یونیورسٹی سکول آف سٹیٹ سائنسز کے منصوبے شامل ہیں۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے احمد پور،لیاقت پور اور حاصل پور میں تین نئے کیمپسز قائم کیے جا رہے ہیں۔

حکومت پنجاب نے حاصل پور اور لیاقت پور میں کیمپسز کے لیے زمین کی فراہمی کے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان وزارت اعلیٰ کے دور میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو کروڑوں کے وظائف اور لیپ ٹاپ دیئے جو امید ہے کہ ان میں اضافہ ہو گا۔

یونیورسٹی میں فعال ایڈمیشن کا آغاز کر دیا ہے۔ جدید آن لائن سسٹم کی بدولت اس سال 17000نئے طلباء وطالبات کے ایڈمیشن متوقع ہیں۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا شعبہ آئی ٹی کامیاب ٹیسٹنگ سروس کا آغاز کر چکا ہے۔

میپکو سمیت دیگر سرکاری اور نجی ادارے اپنے نئی تعیناتی کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے ٹیسٹ منعقد کرواتے ہیں۔

ان تمام عوامل کے باعث ملک کی سب سے بڑی اور تیزی سے ابھرتی ہوئی یونیورسٹی بن چکی ہے۔

شکیل انجم،صدر پریس کلب ملتان نے وائس چانسلر کو پریس کلب ملتان کی لائف ٹائم ممبر شپ دی ، اور وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اعلان کیا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے پریس کلب ملتان میں لائبریری ریڈنگ کانر قائم کیا جائے گا۔

اس موقع پر ملتان پریس کلب کے فنانس سیکرٹری فرحان انجم ملغانی ،سئینیر نائب صدر خالد چوہدری ،نائب صدر نعمان خان بابر ،سینئر صحافی مظہر جاوید، سعید مکول، طارق انصاری ،سینئر کالم نگار اور ادیب شاکر حسین شاکر، سینئر صحافی ناصر شیخ اور دیگر سینئر صحافی بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button