پہلی مرتبہ قوم بنتے دیکھ رہا ہوں ، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام ایک قوم بننے کی طرف جارہی ہے۔
یوم تشکر کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ قوم کومبارکباد دیتاہوں ،ہمیں ہرانے کا ہرحربہ استعمال کیاگیا لیکن ناکام رہے، ضمنی الیکشن میں جس طرح لوگ نکلے اس عمل نے ثابت کردکھایا کہ عوام ایک قوم بن رہی ہے اور میں انہیں پہلی مرتبہ قوم بنتےدیکھ رہاہوں۔
عمران خان نے کہا کہ رجیم چینج کے زریعے ان لوگوں کومسلط کیاگیا، جو تیس سال سےکرپشن کر رہے تھے، قوم کی توہین کی گئی،عوام کوبھیڑ بکریاں سمجھا گیا، وہ سمجھ رہے تھے کہ کسی کوبھی مسلط کردو قوم خاموش ہوکربرداشت کرےگی، زندہ قوم کھڑی تھی، زندہ قوم نظرآئی اس لیے یہ لوگ ناکام رہے۔
سابق وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ہماری حکومت ہٹانےکےبعد ہماری جماعت کو دبانےکا پروگرام بنایا گیا، اسی لئے پچیس مئی کو بیرونی سازش اورامپورٹڈ ٹولےکیخلاف پرامن احتجاج کی کال دی، مانا کہ پی ٹی آئی کی توڑ پھوڑ کی تاریخ ہی ہےلیکن پچیس مئی کوظلم کیاگیا،جس سفاکیت سے خواتین اور بچوں پرتشدد کیا گیا، آج بھی وہ منظرآنکھوں کےسامنےہے۔
قوم سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کیساتھ مل کر ہمیں الیکشن ہرانے کی پوری کوشش کی گئی، زندہ قوم نےجس طرح الیکشن لڑا، آپ کو سلام پیش کرتا ہوں، ضمنی الیکشن میں زندہ قوم کھڑی تھی،زندہ قوم نظرآئی اس لیے یہ لوگ ناکام رہے۔
ایف نائن پارک اسلام آباد میں یوم تشکر کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں سارے معاشی اشاریے درست راستے پرچل رہے تھے، پاکستان کی معیشت6 فیصد گروتھ کررہی تھی، سترہ سال بعد پاکستان کی معیشت میں اس قسم کی ترقی ہورہی تھی، زراعت4.4فیصد کیساتھ ترقی کررہی تھی، آئی ٹی ایکسپورٹ 75 فیصد بڑھی، پاکستان ایسےترقی کررہاتھا کہ اس لیےہماری حکومت کی ٹانگیں کھینچی گئیں۔


















