سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب کا بڑا حکم آگیا

سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹراحتشام انور کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی آئی سیکنڈری جنوبی پنجاب زاہدہ بتول کی زیر صدارت افسران کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے پر دوبارہ سکولز کھلنے پر ملتان ڈویژن کے اضلاع میں سربراہان ادارہ جات کی طرف سے پیش رفت کاجائزہ لیا گیا ۔
جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ملتان شیخ محمد رفیق نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ میں ہدایات جاری کی گئیں کہ سکولز کھلنے سے قبل صفائی اوربجلی کی فراہمی ، فرنیچر کی مینٹینس، کلاس رومزکی دیکھ بھال کو یقینی بنایاجائے۔
طلباء و طالبات کو کتابوں کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
چیک کریں کہ سکولز میں بارش کا پانی توجمع نہیں ہے۔اگرکہیں ہے تواس کے نکاس کاانتظام کیاجائے۔
مزید یہ کہ سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر احتشام انورکی ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق منفردکتاب کی خصوصی تدریس کے بارے میں بھی ہدایت جاری کی گئی تاکہ طلبا وطالبات جدید معلومات سے استفادہ کریں ۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسرسیکنڈری ملتان شیخ محمد رفیق نے سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر احتشسام انور، ڈی پی آئی زاہدہ بتول اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی شمشیر احمد خان کی ہدایات کی روشنی میں ضلع کے تمام گرلز وبوائز ہائی وہائر سیکنڈری سکولز سربراہان کو اس بارے میں احکامات جاری کردئیے ہیں۔




















