بائیو فارٹیفیکیشن اور زنک گندم کے فوائد اور اہمیت کواجاگر کرنے کے لیے سیمینار کا انعقاد

لودھراں پائلٹ پراجیکٹ اور بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام بائیو فارٹیفیکیشن اور زنک گندم کے فوائد اور اہمیت کواجاگر کرنے کے لیے سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔
تقریب کے دوران تمام مقامی شراکت داروں نے لودھراں پائلٹ پراجیکٹ ، گین انٹرنیشنل اور ہارویسٹ پلس کے اس اقدام کو سراہا۔
تقریب کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی ، وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی نے غذا کی اہمیت پر زور دیا اور کہاکہ یونیورسٹی اور اس سے سے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے ، اور دوسرے اداروں کے لیے ممکن تعاون کو یقینی بنائیں گے۔
امتیاز احمد وڑائچ ایڈیشنل سیکرٹری زراعت نے کہاکہ کسی بھی ملک کی بقاء کے لیے تحفظ خوراک اتنی ہی اہمیت کی حامل ہے جتنی کہ نیشنل سیکورٹی مزید براں انہوں نے محکمہ زراعت کی جانب سے اس منصوبے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تقریب کے اختتام پر چیف ایگزیکٹو آفیسر لودھراں پائلٹ پراجیکٹ نے کہاکہ ہمارے ادارے کا مقصد معتصب طبقات کی غذائی قلت سے جڑے ہوئے مسائل کا مستقل حل تلاش کرنا ہے اور یہ پراجیکٹ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے اس کے علاوہ انہوں نے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی امتیاز احمد وڑائچ ، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت سائوتھ پنجاب ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبرکنڈی ، اور احمد جاوید ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ، علی عمار یاسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن ، ظفر اقبال ، ڈپٹی ڈائریکٹر توسیع زراعت ، ڈاکٹر حکومت علی ، ڈین ، اور آر او ڈاکٹر طاہر محمود نے شرکت کی۔
اور مقامی کسان ، چکی مالکان اور آرھتیوں کے کام کو سراہا اور ان میں زنک والے گندم اور آٹے کو تولنے کے لیے مشینیں اور ان کے تھیلے تقسیم کیے۔




















