Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : بی ایس میں داخلے لئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ ختم ہوگئی

زکریا یونیورسٹی کے سالانہ بی ایس کے داخلہ کی 29 جولائی آخری تاریخ تھی۔
امیدواروں کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سمیت ملک دیگر اضلاع میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر وائس چانسلر سے اپیل ہے کہ داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔
دوسری طرف رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ تاحال تاریخ میں توسیع کا کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا، آئندہ ہفتے سے درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل شروع کردیا جائے گا، اور شیڈول کے مطابق میرٹ لسٹیں آویزاں کی جائیں گی۔




















