ڈی جی سپورٹس پنجاب فٹبال کپ کی افتتاحی تقریب
ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام قیام پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب فٹبال کپ کی افتتاحی تقریب فٹبال گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس ملتان میں منعقد ہوئی ، جس کے مہمان خصوصی میاں جاوید قریشی صدر ملتان ڈسڑکٹ فٹبال ایسوسی ایشن تھے۔
اس موقع پر نور خان قیصرانی ۔شفقت رحمان۔رانا باقر علی۔رانا نوید اکرم۔عارف محمود۔شیخ مقیم۔عابد چشتی۔رانامشتاق۔بھی موجود تھے۔
فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا کہ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر فٹبال کا یہ رنگارنگ میلہ سجایا گیا ہے، جس میں ملتان لودہراں خانیوال اور وہاڑی سے دو دو ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔
میاں جاوید قریشی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی سپورٹس پنجاب کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس اہم دن کے حوالے سے فٹبال کا شاندار ایونٹ کا انعقاد کرایا۔
اس طرح کے ایونٹ سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کو یوم آزادی کی قدر و قیمت سے بھی آگاہی حاصل ہوگی۔
دریں اثناء افتتاحی میچ میں خانیوال گرین نے وہاڑی کنگ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی۔
محمد ابراہیم انصاری۔محمد عدنان اور محمد ادریس ریفریرز تھے۔




















