سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب عمران سکندر بلوچ کا ملتان کادورہ

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب عمران سکندر بلوچ نے گزشتہ روز دورہ ملتان کے دوران میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل دفاتر کا دورہ کیا ، اور مختلف برانچوں کا معائنہ بھی کیا۔
اس موقع پر سی ای ای میونسپل کارپوریشن چوہدری فرمائش علی نے ترقیاتی منصوبوں اور محرام الحرام کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔
اس سلسلے میں بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور مالی معاملات میں خود مختیار بنایا گیا ہے تاکہ صوبے میں گڈ گورننس اور سروس کا معیار بہتر ہوسکے۔
عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں ترقیاتی منصوبوں کا مکمل آڈٹ کیا جائے گا، اور سرکاری پیسے کی ایک ایک پائی کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائے گا۔
صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام میں عوامی خدمت کے منصوبوں کو ترجیح پر رکھا جاتا ہے، یہی کسی بھی معاشرے کی ترقی کا بنیادی راز ہے۔
صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے میونسپل کارپوریشن و ضلع کونسل کی کارکردگی کو سراہا، اور عوامی خدمت کے نئے منصوبے شروع کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔


















