Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

صوبہ بھر میں سولہ ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل روک دیا گیا

پنجاب حکومت کیجانب سے بھرتیوں پر پابندی، صوبہ بھر میں سولہ ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل روک دیا گیا، پنجاب بھر کےسکولوں میں ایک لاکھ پانچ ہزار اساتذہ کی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔

تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے ،صوبہ بھر میں سولہ ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل روک گیا۔

پنجاب بھر کے سکولوں میں ایک لاکھ پانچ ہزار اساتذہ کی اسامیاں خالی پڑی ہیں ، لیکن اسامیاں پر کرنے کیلئے 30 ہزار اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پہلے مرحلے میں سولہ ہزار اور دوسرے مرحلہ میں چودہ ہزار بھرتیاں کی جانی ہیں۔

پابندی کے باعث سکول ایجوکیشن نے بھرتیوں پر کام روک دیا۔

محکمہ تعلیم کےمطابق اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے سمری دوبارہ وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائی جائے گی،اساتذہ کی بھرتیاں کیلئے حکومت سے حتمی منظوری لینا ہوگی۔

محکمہ تعلیم کےمطابق منظوری ملتے ہی بھرتیوں کا عمل دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button