Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

رات 8 بجے دکانیں بند نہ کرنے پر 15 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج

ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حکومت کی ہدایات کے مطابق رات8 بجے دکانیں بند نہ کرنے پر 15 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہیں۔

ماسک نہ پہننے پر12 شہریوں کو6000 روپے جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ انڈور میرج پارٹی منعقد کرنے پر شادی ہال کے مالک پر25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اسی طرح کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 9 تجارتی مراکز سیل کر دئیے گئے اور ماسک کے بغیر مسافر سوار کرنے پر 5 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مجموعی طور پر84 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button