فپواسا کا چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کا خیر مقدم
فیڈیریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایش (فپواسا) کے مرکزی صدر پروفیسر جمیل چترالی, نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد ریاض و جنرل سیکریٹری اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن بہاءالدین ذکریا یونیورسٹی فرخ ارسلان صدیقی کی طرف سے چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اہم ترین پوزیشن جو عرصہ دراز سے خالی پڑی تھی پر پرمننٹ تعیناتی کو اچھا اقدام قرار دیا ۔
فپواسا نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت اپنے تجربے کی بنیاد پر پاکستان کے جامعات کی طرف وفاق کی توجہ مبذول کرانے خاص کر جامعات کو درپیش مالی مسائل کو حل کرانے میں میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے ۔
اپنے اخباری بیان میں فپواسا قیادت نے نئی قیادت کو کمیشن کی تشکیل نو اور چاروں صوبوں کی نمائندگی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے پر زور دیا ہے ، اور ایگزیکٹیو ڈائرکٹر سمیت تمام خالی عہدوں کو فوری پرُ کرنے کی استدعا کی ہے تاکہ جامعات کے ملازمین سمیت طلباء کو درپیش بے شمار مسائل پر ان کی داد رسی ہوسکے۔
یاد رہے کہ وفاق اور ایچ ای سی کے درمیان عرصہ دراز تک چپقلش رہی، جس کی وجہ سے پاکستان میں اعلی تعلیم کا شعبہ بے حد متاثر رہا، تاہم اب امید کی جارہی ہے کہ جامعات کے معاملات میں بہتری آئیگی۔



















