میپکو اہلکاروں کی فنکاری، نجی دکان پر ٹرانسفارمر مرمت کرتے ہوئے آگ لگ گئی ، ریسکو نے بڑے حادثے سے بچالیا

میپکو حکام نے پرائیویٹ ورکشاپ سے ٹرانسفارمر مرمت کرانے پر پابندی لگائی ہوئی ہے ، مگر میپکو کے کرپٹ اہلکار وں نے یہ دھندہ بند نہیں کیا ۔
گزشتہ روز تھانہ الپہ کے علاقے اڈا بند بوسن پر لگا ہوا ٹرانسفارمر اچانک خراب ہوگیا ، واپڈا عملہ نے ملی بھگت کرکے خراب ٹرانسفارمر کو میپکو ری کلیمنشن ورکشاپ پہنچانے کی بجائے پرائیویٹ دوکان میں لے گئے ۔
جہاں پر اس کی درستگی کے دوران تیل تبدیلی کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی سامان کو اپنی لپیٹ میں لیکر خاکستر کردیاگیا ۔
واقع کی اطلاع پر عملہ نے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے کو شش شروع کردی، جبکہ ریسکو کے فائر فائٹر نے بروقت موقع پر پہنچ کر پوری مارکیٹ میں آگ کو مزید پھیلنے سے بچاتے ہوئے قابوپالیاگیا ۔
آگ کی وجہ سے نقصان کاتخمینہ لاگت لاکھوں روپے بتایا جاتا ہے ، پولیس نے واقعہ کے متعلق تفتیش کاعمل شروع کردیا ہے ۔


















