Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان میں بیڈ منٹن کے مقابلہ جات

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایت پر 75ویں اینیورسری ڈائمنڈ جوبلی سیلیبریشن پاکستان انڈیپنٹس کے سلسلہ میں سپورٹس جمنیزیم ملتان میں بیڈ منٹن کے مقابلہ جات منعقد ہوئے۔

جس کے مہمان خصوصی نور خان قیصرانی تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان تھے۔

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں پر شدید ظلم وستم کیا جارہا تھا۔

ان کےلیے ایک آزاد اسلامی مملکت کا قیام ناگزیر تھا۔

قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت اور ولولہ انگیز قیادت نے مسلمانوں کا یہ خواب پایہ تکمیل تک پہنچایا، جس پر پوری قوم ان کی شکرگزار ہے۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے اس یاد گار موقع پر مختلف کھیلوں کا انعقاد کرکے کھلاڑیوں کے جیت لیے ہیں۔

دریں اثناء مین ڈبلز میں مغیرہ قاسم۔اور عکاشہ حبیب پر مشتمل جوڑے نے محمد ارسلان اور عبدالبیس کو ہرا کر ایونٹ میں کامیابی حاصل کی۔

میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button