Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انضمام الحق ہائی پرفارمنس سنٹر میں بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن کےسینئر کھلاڑیوں کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد

سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن و انضمام الحق ہائی پرفارمنس سنٹر کے اشتراک سے بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن کےسینئر کھلاڑیوں کیلئے ایک تربیتی سیشن کا انعقادکیا گیا ۔

جس کے تحت کھلاڑیوں میں لائف سکلز ایجوکیشن پروگرام کے تحت ان کی صلاحیتوں کو بڑھانےکی نفسیاتی لیول کو امپروو کرنے اور غذائی ضروریات پر تعلیم و تربیت بھی دی گئی۔

اس میں سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی 4 ڈویژنل ٹیمز میں سے 2 ڈویژنل ٹیمز کے کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کے ساتھ پہلا سیشن مقامی ہسپتال کے ممبران سٹاف خدیجہ رشید ، تسنیم علی ، نادیہ فہیم نے کیا ۔

وسیم حیدر ہیڈ کوچ انضمام الحق ہائی پرفارمنس سنٹر نے سیشن کی افادیت پر روشنی ڈالی۔

سی ای اس سدرن پنجاب کرکٹ ڈاکٹر محمد عبدالصبور نے نوجوان کھلاڑیوں سے بات کر تے ہوئے کہا کہ سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن پہلے دن سے ہی یہ پلان کر رہی تھی کہ ہم کرکٹ کے ساتھ ساتھ لائف سکلز ایجوکیشن ٹریننگ پروگرام کھلاڑیوں کو اچھا پروفیشنل کرکٹر بنانےمیں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button