Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انجینئرنگ کالج میں داخلے کےلئے انٹری ٹیسٹ آج ہوگا

زکریا یونیورسٹی انجینئرنگ کے شعبہ جات میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ آج ہوگا، جس میں تقریبا اڈھائی ہزار امیدوار شرکت کریں گے۔

انٹری ٹیسٹ کے لیے سول انجینئرنگ، مکینیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، آرکیٹیکچرل انجینئرنگ اور کمپیوٹر انجینئرنگ کس شعبہ جات کو امتحانی سینٹر بنایا گیا ہے۔

انتظامی کمیٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان ہوں گے، جب کہ فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر عابد لطیف اور سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی ہوں گے۔

طلباء و طالبات کا رپورٹنگ ٹائم صبح 9 بجے جب کہ امتحان صبح 10 بجے شروع ہوگا جوکہ ایک گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔

ٹیسٹ کے انتظام کے لئے 12 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

امیدوار ان کی رہنمائی کے لیے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں، تاہم موقع پر اساتذہ اور پراکٹرز موجود ہوں گے۔

امتحانی مراکز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگیش تاہم امتحانی مرکز کے باہر موبائل فون جمع کرائے جاسکیں گے جس کے کوئی چارجز نہیں ہونگے۔

طلباء و طالبات کے ساتھ آئے والدین اور عزیز و اقارب کیلئے بیٹھنے کا کا خاص انتظام کیا گیا ہے جہاں کھانے پینے کی اشیاء بھی دستیاب ہونگی۔

اس ضمن میں یکطرفہ ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

نو نمبر چونگی اور چوک قذافی سے بسوں کے اسپیشل روٹ بھی چلائے جائیں گے جو کہ صبح 7 بجے کے بعد یکے بعد دیگرے روانہ ہوں گے۔

اس موقعہ پر فرسٹ ایڈ کا عملہ اور ڈاکٹر بھی موجود ہوں گے۔

روزنامہ دنیا سے سیکریٹری داخلہ (انجینئرنگ) ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داخلہ ٹیسٹ کی مینیجمنٹ ٹیم انتہائی تجربہ کار لوگوں پر مشتمل ہے ش اور انٹری ٹیسٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ فول پروف ہوگا ، اور ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان بھی جلد از جلد کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button