جامعہ زکریا : انجینئرنگ کالج میں انٹری ٹیسٹ مکمل ہوگیا

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان انجیرنگ کالج میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔
یونیورسٹی انجیرنگ کالج کے مختلف شعبہ جات میں داخلوں کے لیے تین ہزار سے زائد طلبہ نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی۔
جس کے لیے شعبہ الیکٹریکل ، سول انجیرنگ سمیت دیگر انجیرنگ کے شعبہ جات میں ٹیسٹ کے لیے یونیورسٹی نے بہترین انتظامات کیے تھے اور طلباء کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی، جبکہ والدین کے لیے پینے کا پانی اور سایہ دار جگہ بھی مہیا کی گئی تھی۔
انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا، اور تسلی بخش انتظامات پر یونیورسٹی انجیرنگ کالج کے پرنسپل و ڈین ڈاکٹر طاہر سلطان ، ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی ، ڈاکٹر عبدالستار ملک اور دیگر ٹیم کی تعریف کی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔


















