Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈائمنڈ جوبلی مقابلے: ٹیبل ٹینس کا ٹائٹل پارس اعظم کے نام

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایت پر 75ویں اینیورسری ڈائمنڈ جوبلی سیلیبریشن پاکستان انڈیپنٹس کے سلسلہ میں جاری کھیلوں کے مقابلہ جات میں ٹیبل ٹینس ایونٹ سپورٹس جمنیزیم ملتان میں منعقد ہوا۔

مہمان خصوصی ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف تھے۔

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کا سفر بہت کٹھن تھا۔
ہمارے بزرگوں نے صرف ہمارے روشن مستقبل کی خاطر اپنی جانوں اورعزتوں کی قربانی دی، اور قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں یکجاء۔ہوکر اپنا ملک پاکستان حاصل کیا۔

اس کی بنیادوں میں برصغیر کے لاکھوں معصوم بچوں نوجوانوں، اور بزرگوں کا خون شامل ہے۔

قیام پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر نوجوانوں کا جوش و جذبہ قابل دید ہے۔

آخر میں انہوں نے ونر پارس اعظم۔اور رنر اپ سرخاب کو ٹرافی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button