زکریا یونیورسٹی : آر اے کے خلاف احتجاج، عملے کا کام کرنے سے انکار

زکریا یونیورسٹی کے آر اے کی ملازمین کی تنخواہ میں کٹوتی ، منٹی نینس کے عملے نے چھٹی کے دن کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کردیا۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ اورعملے کے گھروں میں چھٹیوں کے دنوں میں بجلی ،پانی گیس کی بلاتعطل فراہمی کےلئے شعبہ منٹی نینس کا عملہ ڈیوٹی پر ہوتا ہے ، بقرعید پر بھی منٹی نینس ونگ کے عملے کے ڈیوٹیاں لگائی گئیں ، اور انہوں نے عید کے دنوں میں ڈیوٹی بھی سر انجام دی مگر جب تنخواہ ملی تو اس میں عید کے 5 دن پے پیسے نہیں دے گئے۔
خزانہ دار آفس سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ آ ر اے ( ریذیڈنٹ ایڈیٹر) نے چھٹیوں میں کام کرنے کے پیسے کاٹ لئے۔
انہیں کام کرنے تفصیل بھی دی گئی اوربتایاگیا کہ وائس چانسلر کے گھر بھی کام ہوتا رہا ہے مگر وہ نہ مانے، اور تنخواہ دینے سے انکار کردیا۔
جس پر ملازمین نے شدید احتجاج کیا اور آر اے کے خلاف نعرے بازی کی ، ان کا کہنا ہے کہ اب چھٹی کے دن کوئی ملازم کام نہیں کرے گا، آر اے کے منفی رویے کی خلاف احتجاج کیا جائے گا ۔
سابق ممبر ایمپلائز یونین خرم عظیم کا کہنا ہے کہ یہ غریب ملازمین کے ساتھ ناانصافی ہے، لہذا آج کے بعد کوئی بھی ڈیلی ویجز ملازم گزٹڈ چھٹیوں میں مینٹننس ونگ کا کوئی ملازم بھی ڈیوٹی نہیں کرے گا۔


















