Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل احمد کا طلباء کے نام پیغام

ملک بھر میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیشِ نظر ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل احمد نے طلبہ سے متاثرینِ سیلاب کی مدد اور بحالی کے کاموں میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے شمالی حصے، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ اس وقت آزمائش سے دوچار ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں اسلامی جمعیت طلباء کے کارکنان اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پرسیلاب زدگان کی مدد کو پہنچیں ، اور متاثرین کی ضروریات کو جائزہ لے کے متعلقہ اداروں کے ذریعے ان کی مدد کو یقینی بنائیں۔

شکیل احمد کا کہنا تھا کہ قوم مشکل میں گھری ہوئی ہے، اور حکمران اور اپوزیشن اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف ہیں، یہ وقت آپس میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا نہیں بلکہ متاثرین کو آزمائش سے نکالنے کا ہے۔

انہوں نے سیلاب ے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کے لیے عارضی رہائش، خوراک اور ادویات کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت سیلاب کے نتیجے میں متاثر ہونے والے تعلیمی اداروں کی بحالی تک طلباء کے تعلیم کے لیے عارضی انتظام کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کارکنان کو ملک بھر میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کرنے کی ہدایت بھی کی، جبکہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے میڈیکل کیمپس اور صفائی ستھرائی سے متعلق آگہی فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button