Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا میں بارشوں کی پیشگوئی کے حوالے سے ہائی الرٹ کا سلسلہ برقرار

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا کی ہدایت پر ملتان میں بارشوں کی پیشگوئی کے حوالے سے ہائی الرٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔

تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران ، فیلڈ سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے ، اور بارش شروع ہوتے ہی شہر بھر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے حوالے سے آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

سیوریج سب ڈویژنوں کو ٹیموں اور مشینری کو متحرک ہونے کا حکم دیا گیا ۔

اس دوران ڈسپوزل اسٹیشنوں پر ریکارڈ کی گئی بارش سے متعلق رپورٹ بھی ایم ڈی واسا کو پیش کی گئی

رپورٹ کے مطابق چونگی نمبر9 ڈسپوزل اسٹیشن پر9ملی میٹر، ، کڑی جمنداں ڈسپوزل اسٹیشنز پر 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

جس پرمنیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام علاقوں سے بارش کے پانی کو بروقت نکالنے، اور نکاسی کا آپریشن مکمل ہونے تک تمام سٹاف کو فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button