Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں کشمیروں سے اظہار یکجہتی کےلئے واک کا اہتمام

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں استحصال کشمیر کے حوالے سے طلباء و طالبات فیکلٹی و سٹاف کی جانب سے اظہار یکجہتی کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے اس غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لے،سخت قوانین کو منسوخ کرے،انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیاں بند کرے،اور کشمیریوں کے خلاف اپنی ریاستی دہشتگردی بند کرے۔

ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستان کبھی بھی اپنی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا جب تک کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کے حقوق نہیں مل جاتے ۔

آئے دن بے گناہ کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل آزادی اظہار پر بے مثال پابندیاں جعلی مقابلے اور تلاشی کی کارروائیاں تشدد جبری گمشدگیاں کشمیری نوجوانوں اور قیادت کی قید سمیت بے لگام بھارتی جبر اور دیگر طریقے کشمیری عوام کے عزائم کو دبانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

ہم بطور مسلم اور پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ڈھائے جانے والے مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔

اس موقع پر ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم، محمد رفیق فاروقی، ڈاکٹر سلمان قادری،ڈاکٹر عبدالرزاق،ڈاکٹر عبدالقیوم، ڈاکٹر مرزا عابد،ڈاکٹر عثمان جمشید سمیت دیگر اسٹاف اور طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button