Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت کا ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق فیصلہ چاروں صوبوں کی جانب سے درخواست پرکیاگیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر پاک فوج سول آرمڈفورسز کے ساتھ مل کرکام کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات رہے گی، اور صوبے جہاں مناسب سمجھیں گے مزید تعیناتی کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کیاگیاہے ، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی محرم الحرام کے دوران فوج تعینات رہےگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button