Breaking NewsEducationتازہ ترین
انصاف آفٹر نون سکول: عملے کے کنٹریکٹ کی تجدید کرنے اور نئی بھرتی کی اجازت

محکمہ سکولز نے انصاف آفٹر نون سکولوں کےلئے عملے کے کنٹریکٹ کی تجدید کرنے اور نئی بھرتی کی اجازت دے دی ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ انصاف آفٹرنون سکول سابق روایت کے مطابق چلتے رہیں گے ، اور شیڈول کے مطابق کلاسز کا اہتمام کیا جائے ۔
اس کےلئے سابق سٹاف کو ہی ذمے داری دی جائے اور ان کے کنٹریکٹ کی تجدید کردی جائے یہ کنٹریکٹ نو ماہ کا ہوگا۔
اگر سابق سٹاف میں سے کوئی کام کرنے پر رضامند نہیں ہوتا ، تو نئی بھرتی کرلی جائے اور سکول کونسل کی مشاورت کے بعد افسر اعلیٰ کی منظوری لی جائے اور پھر بھرتی کو عملی شکل دی جائے ۔


















