Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جنوبی پنجاب کے سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن 16اگست کو ہوں گے

جنوبی پنجاب سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن 16 اگست کوہوں گے ، جس کےلئے مراسلہ جاری کردیاگیا ۔

جس میں تمام ڈی ای او سکینڈری، ایلمنٹری، اور خواتین تعلیمی افسر وں کو ہدایت کی گئی ہے کہ طے شدہ فارمولے کے تحت سٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن 16 اگست کو ہونے جارہے ہیں ، جس کےلئے سکولوں میں تیاریاں شروع کی جائیں ۔

الیکشن میں حصہ لینے والے طلباء اور طالبات کا ریکارڈ 10 اگست تک سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب کو ارسال کیا جائے ، اور انتظامات کے حوالے سے بھی رپورٹ ارسال کی جائے ۔

آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سکولوں میں الیکشن کا ماحول بنانے کےلئے بینر ، پوسٹراور پینا فلیکس آویزاں کئے جائیںش جو سکولوں کی حدود میں لگائے جائیں گے ، اور ان پر طلبا کی تصاویر ہوں گی ، اور امیدواروں کو پرموٹ کرنے کے حوالے سے گائیڈلائن تحریر ہوں گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button