زکریا یونیورسٹی : پارکنگ فیس شروع کرنے کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی حکام نے خزانے پر بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کو کم کرنے کےلئے پارکنگ فیس لگانے کافیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارکنگ فیس عائد کرنے کے حوالے سے شدید تحفظات سامنے آئے ، جس کے بعدفیصلہ کیاگیا کہ طلبا وطالبات اس فیس سے مستشنیٰ ہوں گے جبکہ آوٹ سائیڈرز سے فیس وصول کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں روزانہ طلبا سمیت 50ہزار سے زائد افراد آتے ہیں، انرول طلبا کی تعداد 36ہزار سے زائد ہے۔
اس طرح کم سے کم 10ہزار سے زائد آوٹ سائیڈر روزانہ یونیورسٹی کا وزٹ کرتے ہیں، اگر 20 روپے فی چکر کی پرچی بھی فیس رکھی گئی تو روزانہ دو لاکھ روپے کی آمدن ہوگی، جوسالانہ 5کروڑ سے زائد ہے ۔
اس فیصلے کی منظوری سنڈیکٹ سے لے لی گئی ہے، اور اطلاق نئے تعلیمی سال سے کیا جائے گا۔
پارکنگ فیس کی ذمے داری ، آر او اور سیکورٹی ونگ پوری کرے گا ۔


















