Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹر کے پرچوں کی مارکنگ کےلئے ’’خصوصی مارکنگ سنٹر‘‘ بنانے کا انکشاف

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام ہونے والے انٹر کے پرچوں کی مارکنگ کےلئے ’’خصوصی مارکنگ سنٹر‘‘ بنانے کا انکشاف ہوا ، جہاں پرائیویٹ کالجز کے اساتذہ سے چیکنگ کرائی جارہی ہے۔

رواں برس تمام بورڈز نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اساتذہ سے مارکنگ کرانے پر پابندی لگادی تھی، مگر تعلیمی بورڈ ملتان کے افسروں نے الگ سے سنٹر لگا کر اپنے لوگوں کو نوازدیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرسن یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کی فرمائش پر سائنس کالج میں مارکنگ سنٹر بنایا گیا، جہاں اردو کا پرچہ چیک ہورہا ہے، اسی پروفیسر کی خواہش پر مقامی کالج کے اساتذہ کو دو بجے کے بعد مارکنگ کےلئے بلایا جاتا ہے اور رات گئے تک پرچے چیک کئے جاتے ہیں ۔

ان اساتذہ کو جعلی آئی ڈی دی گئی ہے تاکہ راز فاش ہونے پر اصل کردار بچ سکیں ۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پابندی کے باوجود بہت اساتذہ صبح کے اوقات میں چیکنگ کے بعد اس سنٹر میں شام کے اوقات میں بھی چیکنگ کررہے ہیں یہ سب بورڈ کے ملازمین کی ملی بھگت سے ہورہا ہے، اور اس سارے عمل میں کنٹرولر امتحانات کو کارنر کردیا ہے ۔

سرکاری کالجز کے اساتذہ کو کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود پرائیویٹ اداروں کے ٹیچرز سے مارکنگ کروانا جرم ہے، اعلیٰ حکام اس کا نوٹس لیں۔

علاوہ ازیں ایک یونیورسٹی کا ٹیچراس سنٹر میں کیسے چیکنگ کرسکتا ہے اس پر بھی کارروائی کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button