Breaking NewsEducationتازہ ترین
پی ایچ ڈی سکالر مسز لبنیٰ قدوس وارثی کا کامیاب مجلسی دفاع

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ ایجوکیشن کی پی ایچ ڈی سکالر مسز لبنیٰ قدوس وارثی سربراہ شعبہ انگلش کالج آف سائنس اینڈ کامرس ملتان نے ’’تدریس انگلش سے وابستہ اساتذہ کی پروفیشنل تربیت ‘‘کے موضوع پر پروفیسر ڈاکٹر خالد خورشید کی زیرنگرانی مقالہ تحریر کیا ۔
مسز لبنی قدوس وارثی نے پبلک ڈیفنس میں بتایا کہ ان کی ریسرچ سے آنے والے وقت میں سکول و کالج کے اساتذہ فائدہ اٹھائیں گے۔
پروفیسر ڈاکٹر رانا دلشاد سربراہ شعبہ ایجوکیشن بی زیڈ یو ملتان او ر ڈاکٹر جاوید اقبال سربراہ شعبہ ایجوکیشن غازی یونیورسٹی ڈی جی خان نے ان کے مقالے کی جانچ پرکھ کرتے ہوئے مقالے کو قابل تحسین قرار دیا، اور بعدزاں مسز لبنی وراثی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا۔
پبلک ڈیفنس میں اساتذہ و ریسرچر موجود تھے۔


















