واساملازمین کے اہل خانہ کو بھی ویکسین لگانے کا حکم جاری

واسا ملازمین کو کوروناویکسین کروانے کیلئے پنجاب حکومت نے بڑا اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے تمام ملازمین، انکے فیملی ممبرز کو ویکسینیشن کی جائے گی۔
اس سلسلے میں واسا ہیڈ آفس شمس آباد میں خصوصی سنٹر قائم کیا جائیگا، واسا کے تمام سٹاف کی کل اتوار کے روز چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے ۔
ایم ڈی واسا ناصراقبال نے تمام سٹاف انکے فیملی ممبران کی کورونا ویکسین لگوانے کو لازمی قرار دے دیا ہے تمام سٹاف کو 18 سال سے زائد کے فیملی ممبران کے قومی شناختی کارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واسا کے تمام ڈائریکٹرز کو سٹاف کی کل صبح 8 بجے حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
ایم ڈی واسا ویکسینیشن کے عمل کی خود مانیٹرنگ کرینگے ۔
ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کو انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے کہا ہے کہ واسا ملازمین کورونا وباء کے دوران فرنٹ لائن پر کام کرتے ہیں ، واسا ملازمین کی ویکسینیشن کا حکم حکومت کا احسن اقدام ہے۔



















