Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر کا حکم ، کھجور کے درخت پر چڑھنے والا سینیٹری ورکر گر کر شدید زخمی

جامعہ زکریا قاسم ہال کے سابق وارڈن اور شعبہ اردو کے چیئرمین پروفیسر ممتاز احمد کلیانی پر مبینہ طور پر الزامات سامنے آئے ہیں کہ ان کے حکم پر کھجور کے درخت پر چڑھنے والا سینڑی ورکر گرکر زخمی ہوگیا، اور انہوں دباؤ ڈال کر واقعہ دبانے کا کہا ہے ۔

شعبہ منٹی نینس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کلیانی ہاسٹل اور اردو ڈیپارٹمنٹ کے سینیٹری ورکرز کو اپنے سرکاری گھر کی صفائی اور ذاتی کاموں کے لئے زبردستی اپنے گھر پر بلالیتے ہیں، جبکہ اس دوران ڈیپارٹمنٹ اور قاسم ہال کی صفائی کا نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے ۔

قاسم ہال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بخت یاور ہاسٹل کے سینیٹری ورکرز کو ان کے گھر جاکر صفائی اور ان کے ذاتی کاموں کے لئے مجبور کرتے ہیں۔

چند روز قبل بھی سینیٹری ورکرز خادم حسین اور اکبر کو پروفیسر ممتاز کلیانی کے گھر جانے پر مجبور کیا ،جہاں گھر کی صفائی اور ذاتی کام کروانے کے بعد پروفیسر ممتاز کلیانی نے اکبر کو کہا کہ یونیورسٹی کالونی میں موجود کجھور کے درخت سے کھجوریں اتارے ، سیڑھی کے بغیر کھجور کے درخت پر چڑھنے انکار کیا تو اس کو ڈرا دھمکا کر اس کام پر مجبور کیا۔

کجھوریں توڑتے ہوئے سینیٹری ورکر اکبر توازن برقرار نہ رکھ سکاش اور بلندی سے زمین پر گر گیا۔

جس کی وجہ سے اس کی ٹانگ اور پسلیوں میں شدید چوٹیں آئیں، اور اس کی آنکھ پر گہرے زخم کے باعث دس ٹانکے لگانے پڑے۔

سینٹری ورکر کے دعویٰ کے مطابق اکبر کے زخمی ہونے کے بعد پروفیسر ممتاز کلیانی نے انتہائی بے رحمی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے قاسم ہال سے دوسرے سینیٹری ورکرز کو بلا کر کہا کہ اسے ہسپتال لے جائیں، اور ورکرز کو اس واقعہ کے متعلق کسی کو بھی بتانے سے سختی سے منع کیا ۔

اس صورتحال میں تمام سینٹری ورکر شدید دباؤ میں ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button