Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : ایمرسن یونیورسٹی اور مختار شیخ ہسپتال کے مابین ایم او یو ہونے کا امکان

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی اور ایمرسن یونیورسٹی ملتان اور مختیار اے شیخ ہسپتال ملتان میں میڈیکل کی سہولیات کے لیے یاداشت پر رضامندی۔

تفصیل کے مطابق امرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شوکت ملک نے مختیار شیخ ہسپتال کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر سابق گورنر اسٹیٹ بینک، آئی بی اے کراچی اور سابق معاون خصوصی عشرت حسین بھی موجود تھے۔

ہسپتال کے سی ای او نے ہسپتال کا دورہ کرایا ، اور چیئرمین فیصل مختیار نے صدارت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر عشرت حسین نے ہسپتال کو جنوبی پنجاب کا ایک اعلی پائے کا ہسپتال قرار دیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر شوکت ملک وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی کی درخواست پر چیئرمین میاں فیصل مختیار نے ایمرسن یونیورسٹی کے تمام اساتذہ، اسٹاف ، سٹوڈنٹ اور انکے والدین کے لئے تمام میڈیکل سہولیات پر 30 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر ڈاکٹر شوکت ملک کے مزید اصرار کرنے پر بہا الدین زکریا یونیورسٹی کے لیے تمام اساتذہ، آفیسران، اسٹاف اور طلبہ کے لیے بھی 30 فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر شوکت ملک نے انکے اس اقدام کو بہت سراہا اور مفاہمت کی یاداشت کی تقریب اگلے ہفتے منعقد ہوگی.

جس میں بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شوکت ملک، میاں فیصل مختیار، چیئرمین اور دیگر ممبران شرکت کریں گے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button