آزادی کا دن خود احتسابی کا تقاضہ کررہا ہے : شہری حقوق کونسل

آزادی کا دن ہم سے تقاضہ کررہا ہے کہ ہم خود احتسابی کے عمل سے گزریں۔ 75 سال گذر جانے کے باوجود ہم پاکستان میں انسان دوست نظام قائم نہیں کر سکے ، جبکہ پاکستان کا قیام خالصتاً اسلامی اصولوں اور تقاضوں کے عین مطابق تھا لیکن اندرونی و بیرونی دشمنوں کے سبب ہم منزل سے کوسوں دور ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ اب پاکستان کے لئے سوچا جائے ۔
ان خیالات کا اظہار عرفان الحق حقانی ، ڈاکٹر فاروق لنگاہ ، احسان خان سدوزئی نے شہری حقوق کونسل جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے اپنے الگ الگ خطاب میں کیا ۔
مقررین نے مزید کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں قیام پاکستان کا اساسی نظریہ "نفاذ اسلام” جب تک نافذ نہیں کیا جاتا تب تک وطن عزیز کے حالات اسی طرح "اتار چڑھاؤ” کی نذر ہی رہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔
اس موقع پر جواد امین قریشی ، طاررق فاروق ، فرحان الحق حقانی نے بھی خطاب کیا ۔
تقریب میں شیخ محمد انعام اللہ ، شیخ عبدالمنان ، ڈاکٹر اعجاز رسول ، محمد آفاق لنگاہ ، محمد ابراہیم ، قاری اقبال و دیگر شریک ہوئے۔


















