یومِ آزادی کے موقع پر منچلوں اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا عندیہ
ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ون ویلنگ پر سخت پابندی ہے۔
ہوائی فائرنگ،اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
ہلڑ بازی، ون ویلنگ کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔
ڈاکٹر احسان صادق کا کہنا تھا کہ پولیس ہر جائز کام میں عوام الناس کی معاونت کے لیے ہمہ وقت حاضر ہے ،امن و امان قائم کرنےکے لیے عوام کا تعاون ناگزیر ہے ۔
تمام شہری قانون پسند ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ہر غیر قانونی عمل سے دور رہیں، اور معاشرے میں پر امن فضا کے قیام کے لیے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی اطلاع 15 پر کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خوشی کے اس عظیم تہوار پر تہذیب و تمدن سے یوم آزادی کا اظہار کریں۔
انہوں نے والدین کو ہدایت کی کہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں،ان کو ون ویلنگ جیسے خونی کھیل سے دور رکھ کر کسی سنگین پریشانی سے بچیں۔


















