تعلیمی بورڈ ملتان میں جشن آزادی کی تقریب ، جھنڈا لہرایا گیا

تعلیمی بورڈ ملتان میں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب زیر صدارت حافظ محمد قاسم ،چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان ،ںمہمان خصوصی خرم قریشی ،سیکرٹری بورڈ اور حامد سعید بھٹی ،کنڑولر امتحانات منعقد ہوئی ۔
مہمان اعزاز ڈاکٹر فرید شریف ،ڈائکٹر کالجز ملتان اور عظیم قریشی ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان تھے ۔
اس کے علاوہ بورڈ آ فیسران قاضی مجیب الرحمٰن، ڈاکٹر حافظ فدا حسین ،عبدالحمید بلوچ ،ڈاکٹر علی رضا ،طارق محمود چوہان ،سلیم رضا بلوچ،ظفر اقبال موہل ،محمد الیاس صدیقی ،محمد منور پاشا ،نور حسن ،محمد اسلم بھٹہ ،محمد یامین،ملک نثار احمد ،صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ،شیخ عمران حسین، جنرل سیکرٹری،کثیر تعداد میں بورڈ ملازمین اور ان کے بچوں نے شرکت کی۔
چیئرمین، سیکرٹری بورڈ، کنٹرولر امتحانات، ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے ہمراہ آ فیسران بورڈ پرچم کشائی کی، اور قومی ترانے پڑھا ۔
مہمانان گرامی نے ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی کے حوالے سے کیک کاٹا ، اور چیئرمین حافظ محمد قاسم نے پاکستان کی ترقی،سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کروائی۔
چیئرمین نے یوم آزادی کے حوالے سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آ شادی کے اصل ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے اور ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو پاکستان کے حصول کیلئے اپنے آباؤ اجداد کی طرف سے دی گئی جانی و مالی قربانیوں اور مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت اور ان کی قائدانہ صلاحیت بارے بتائیں۔


















