Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان حکام کی غفلت ، میٹرک کے پریکٹیکل کے حوالے سے واضح پالیسی کا اعلان نہ ہو سکا

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں پریکیٹکل کا امتحان نہ دینے والے طلباء کےلئے خصوصی رعایت کااعلان کریا ۔

گزشتہ روز لاہور بورڈ اور فیصل آباد بورڈ نے دوبارہ شیڈول کا اعلان کردیا ، جس کے مطابق درخواستیں 18 اگست تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

20 کو رولنمبر سلپس جاری ہوں گی جبکہ 22 اگست کو امتحان لیاجائے گا۔

ایک ہفتے قبل ملتان بورڈ نے بھی امتحان دوبارہ لینے کافیصلہ کیا ، مگر 24 گھنٹے کے بعد یہ فیصلہ واپس لے لیا ۔

کنٹرولر امتحانات نے اس کو کسی غلط فہمی کو نتیجہ قرار دے دیا

اب دیگر بورڈ کی طرف سے امتحان دوبارہ لینے کے اعلان پر امیدواروں کا کہنا ہے کہ ملتان بورڈ حکام بھی کوئی فیصلہ کریں، اور امیدواروں کو سہولت فراہم کریں ۔

اس بارے میں چیئرمین بورڈ حافظ قاسم سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے حسب معمول فون اٹینڈ نہیں کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button