تعلیمی بورڈ ملتان : عبدالحمید بلوچ، ڈپٹی کنٹرولر میٹرک ریٹائر ہوگئے

عبدالحمید بلوچ، ڈپٹی کنٹرولر میٹرک کے اعزاز میں چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم کی زیر صدارت سرکاری سطح پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
سیکرٹری بو ڈ خُرم قریشی، ڈاکٹر فرید شریف ، ڈائریکٹر کالجز، عظیم قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور حامد سعید بھٹی، کنٹرولر امتحانات مہمان خصوصی تھے۔
آفیسران بورڈ قاضی مُجیب الرحمٰن، ڈاکٹر حافظ فدا حسین،ڈاکٹر علی رضا، محمد الیاس صدیقی، رانا نور حسن،طارق محمود چوہان،سلیم رضا بلوچ،ملک نثار، شیخ عمران حسین،محمد یامین ، مہر اکبر، ناصر عباس شمسی کے علاوہ میٹرک برانچ کے جملہ اہلکاران نے شرکت کی۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم نے کہا کہ آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ، اور آپ کی کمی کو محسوس کیا جائیگا۔
تاہم میری دُعا ہے کہ اللہ پاک عبدالحمید بلوچ کو صحت و سلامتی کے ساتھ خوش و خُرم رکھے ۔
سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان،خُرم قریشی نےکہا کہ سرکاری ملازمت میں باعزت ریٹائرمنٹ عطیہ خداوندی ہے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
تقریب کے اختتام پر عبدالحمید بلوچ کو یادگاری شیلڈ ،پھولوں کا گلدستہ دے کر پُر تپاک طریقہ سے الوداع کیا۔


















