Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی : باسکٹ بال کے مقابلوں کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ہاسٹل انتظامیہ اور ڈائریکٹر سپورٹس کی طرف سے ہفتہ وار باسکٹ بال مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔

باسکٹ بال مقابلوں میں بیکن ہاؤس سکول آفیسر کالونی ملتان اور ممتاز آباد سکول کی ٹیموں نے شرکت کی۔

بیکن ہاؤس کے جوشیلے جوانوں نے اپنے کھیل کے جوہر پیش کیے تو ساتھ ساتھ ممتاز آباد سکول نے اپنی چاق وچوبند ‏‏ٹیم کے ساتھ پنجہ آزما ہوئے۔ بیکن ہاؤس سکول کی ٹیم نے 16-14 پوائنٹ سے یہ مقابلہ اپنے نام کیا۔

اس موقع پر ہال وارڈن ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم نے کہا کہ موبائل اور کمپیوٹر میں جکڑی ہوئی اس قوم کو کھیل کے میدان آباد کرکے باہر لانا ہوگا ۔ہمارے طلباء بہترین فٹنس اور ٹیلنٹ کا شاہکار ہیں،انہیں کھیلوں سے اپنا لوہا منوانا ہوگا ۔

امپائرنگ کے فرائض محمد شمائل نے سرانجام دیے۔

ہال وارڈن ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم نے کامیاب مقابلے کے انعقاد پر ڈائریکٹر سپورٹس ارقم اقبال،ڈاکٹر احمد محمود،ڈاکٹر عبدالرحمن،کو چ قیصر جاوید اور دیگر منتظمین کو سراہا، اور طلباء کو ایسی سرگرمیوں میں شمولیت کے لیے ترغیب دی کیونکہ بہترین اور کامیاب اقوام وہی ہوتی ہیں جن کے کھیل کے میدان آباد ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button