پی ایچ ڈی سکالر محمد شفیق کا کامیاب مجلسی دفاع

پی ایچ ڈی سکالر محمد شفیق کاکامیاب مجلسی دفاع
بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ انگریزی کے پی ایچ ڈی سکالر محمد شفیق ایسوسی ایٹ پروفیسر ایمرسن یونیورسٹی ملتان کا مجلسی دفاع منعقد ہوا۔
انہو ں نے اپنا تحقیقی مقالہ شعبہ انگریزی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سپروائزر شعبہ انگریزی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری ، کی زیرنگرانی مکمل کیا، جبکہ ان کے بیرونی ممتحن کے فرائض ڈاکٹر عدنان طاہر ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے سرانجام دیے۔
محمد شفیق کے مقالے کا عنوان ای ایل لیکسی کل انفرنسنگ فار دی ان نون ورلڈ ان دی پیپرایڈیٹوریلز ایٹ ایڈوانسڈ لیول تھا۔
مقالہ نگار نے اپنے تحقیقی مقالہ کا کامیاب دفاع کیا۔
مجلسی دفاع کے موقع پر ڈاکٹر فریحہ و دیگر موجود تھے۔
محمد شفیق کے مقالہ میں انگریزی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے اداریوں میں استعمال ہونے والے مشکل الفاظ کے معانی پائے گئے ہیں۔
محل وقوع کا استعمال مفید پایاگیا ۔اور تجویز کیاگیا کہ ہر مشکل لفظ کے معنی کے لیے ڈکشنری کی استعمال آخری ذریعہ ہونی چاہیے۔
۔ انگریزی زبان پر عبور حاصل کرنے کے لیے زخیرہ الفاظ بڑھانے اور بھی زور دیاگیا یہ سب کچھ تحقیق کے لیے نئے دروازے کھولتا ہے۔


















