Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سرائیکی صوبہ بنانے کا بل مؤخر

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے سرائیکی صوبہ بنانے کا بل مؤخر کر دیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا ، جس میں آئین کے آرٹیکل 1میں ترمیم کر کے سرائیکی صوبے کا بل پیش کیا گیا ،جسے غور وخوص کے بعد موخر کردیا گیا۔

بل میں 95 صوبائی نشستیں،21 خواتین نشستیں، 3 اقلیتی نشستیں رکھنے کا ذکر کیا گیا۔

چیئرمین کمیٹی برائےقانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سارے ممبران اپنی سیاسی جماعت کی رائےدیں جو باہر بیٹھے ہوئے ہیں ان سے بھی رائے لیں۔

کمیٹی رکن وفاقی وزیر قادر پٹیل نے کہا کہ نیا پنڈورا باکس نہ کھولیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button