Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز

محکمہ سکول کو ایک ہزار ملین پودے لگانے کا ہدف
حکومت نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ایک ہزار ملین پودے لگانے کا ہدف دے دیاہے۔
تمام سکول سربراہان اور اساتذہ بچوں کے ساتھ مل کر کم از کم تین پودے لگائیں گے، پودے لگانے کا ہدف 31 اگست تک پورا کرنا ہوگا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سی ای اوز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردیں۔
جاری مراسلے کے مطابق پودوں کی فراہمی کیلئے محکمہ جنگلات ایجوکیشن اتھارٹیز سے تعاون کرے گا۔
تمام ہیڈز سکولوں میں پودے لگانے کا ریکارڈ آن لائن ڈیپارٹمنٹ کو مہیا کرنے کے پابند ہونگے۔


















